نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے طلبہ ارکان اسمبلی کے ہنگامے سے پریشان، واپس چلے گئے

Apr 08, 2014

اسلام آباد (آئی این پی) نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے طلبہ و طالبات نے کارروائی دیکھی۔ بجلی چوروں کیخلاف آرڈیننس میں توسیع کے معاملہ پر اپوزیشن کی شدید ہنگامہ آرائی کے دوران این ڈی یو کے طلبہ و طالبات گیلری میں موجود تھے تاہم ہنگامہ آرائی نے شدت اختیار کی تو طلبہ و طالبات عوام کے منتخب نمائندوں کی ہنگامہ آرائی سے پریشان ہوکر گیلری سے اٹھ کر چلے گئے۔

مزیدخبریں