گھوٹکی (نوائے وقت رپورٹ) گھوٹکی میں کاروکاری کے الزام میں شوہر نے فائرنگ کرکے بیوی کو قتل کردیا اور فرار ہوگیا۔ یہ واقعہ صدیق گوٹھو گاؤں میں پیش آیا جہاں مختیار گوٹھو نامی شخص نے اپنی 22 سالہ بیوی امیراں پر کاروکاری کا الزام لگا کر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں امیراں موقع پر ہلاک ہوگئی۔ واقعہ کے بعد ملزم فرار ہوگیا۔ پولیس کے مطابق مقتولہ کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے بعد لواحقین کے حوالے کردی گئی ۔