اغوا، دہشت گردی کا خطرہ، امریکہ نے اپنے شہریوں کو عراق کے سفر سے روک دیا

بغداد (اے این این) امریکہ نے اغوا اور دہشت گردی کے خطرات کے باعث اپنے شہریوں کو عراق کا سفر کرنے سے روک دیا ہے۔ امریکی شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ عراق میں اہم عمارات یادگاروں اور دیگر مقامات کی تصاویر بنانے سے گریز کریں۔ شام ،ایران اور ترکی سے ملحقہ سرحدوں سے بھی دور رہیں جو خصوصی طورپر خطرناک ہیں۔امریکی سفارت خانے کی جانب سے جاری امریکی شہریوں کیلئے ٹریول ایڈوائزری میں عراق میں سلامتی کی تشویشناک صورت حال کا حوالہ دیا گیا ہے، جس میں اغوا اور دہشت گردی پر مبنی تشدد کے واقعات شامل ہیں۔امریکی شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ  عراق کے غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔انتباہ میں کہا گیا  کہ مشرق وسطی کے اس ملک میں امریکی شہریوں کو پیش آنے والی کسی صورت حال میں سفارت خانے کی طرف سے کارروائی کرنے کی استعداد انتہائی محدود ہے۔امریکی شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ شام کے علاقوں کے قریب، ترکی یا ایرانی سرحد ی علاقوں میں جانے سے احتراز کیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...