افغانستان: سڑک پر نصب بم پھٹنے سے 13 افراد ہلاک

قندھار (وقت نیوز) جنوبی افغانستان میں سڑک کنارے نصب بم دھماکے میں 13 افراد ہلاک ہوگئے تاہم کسی گروپ  نے ذمہ داری قبول نہیں کی۔ بتایا جاتا ہے کہ ایک گاڑی سڑک پر لگائے گئے بم سے ٹکرا کر تباہ ہو گئی اور 13 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، یاد رہے  افغان سکیورٹی حکام عموماً ایسے دھماکوں کا الزام طالبان پر عائد کرتے ہیں۔ جو ان بموں کو سڑکوں پر اسلئے نصب کرتے ہیں تاکہ گزرنے والے فوجی ٹرکوں اورگاڑیوں کو نشانہ بنایا جا سکے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...