’’فحش وڈیو کیس‘‘ عدالت نے میرا، کیپٹن نوید کیخلاف مقدمے کا حکم دیدیا

Apr 08, 2014

 لاہور ( اپنے نامہ نگار سے) سیشن عدالت نے فحش وڈیو کیس میں اداکارہ میرا کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کرنے کا حکم دیدیا۔ سوموار کے روز سیشن عدالت ایڈیشل سیشن جج صفدر بھٹی نے کیس کی سماعت ہوئی۔ مزنگ کے رہائشی نے سیشن عدالت میں درخواست دائر کر رکھی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ اداکارہ میرا اور کیپٹن نوید کی غیراخلاقی ویڈیو اسلامی اقدار کی منافی اور قانون کی خلاف ورزی ہے لہٰذا ان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔ عدالت نے بار بار اداکارہ میرا اورکیپٹن نوید کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے مگر وہ پیش نہ ہوئے۔ ایس ایچ او تھانہ مزنگ نے جواب داخل کرتے ہوئے بتایا کہ اداکارہ میرا نے اس کیس کے حوالے سے کوئی بیان داخل نہیں کرایا۔ تاہم اداکارہ میرا کے وکیل کا موقف تھا کہ ان کی موکلہ پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں، ابھی تک یہ ثابت نہیں ہو سکا کہ یہ وڈیو کس نے بنائی اور نہ ہی یہ ثابت ہوا ہے کہ اس میں اداکارہ میرا ہے۔ عدالت نے تمام دلائل سننے کے بعد بدھ کے روز فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔ تاہم سوموار کے روز کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے تھانہ مزنگ کے ایس ایچ او کو اداکارہ میرا اور کیپٹن نوید کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کرنے کا حکم دیا۔

مزیدخبریں