لاہور (خبر نگار) پیپلزپارٹی کے رہنما سنیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ حکومت اور طالبان کے مذاکرات کے مثبت نتائج برآمد نہیں ہونگے۔ طالبان سے مذاکرات کی مخالفت نہیں کرتے‘ لیکن ہمارا مو¿قف ہے کہ ان کا مثبت نتیجہ اس لئے نہیں نکلے گا کہ حکومت کیلئے تمام طالبان قیدیوں کو رہا کرنا ممکن نہیں ہے اور طالبان اپنی شریعت کے نفاذ کے مطالبے سے پیچھے ہٹنے پر راضی نہیں ہونگے۔ الیکشن کمشن پاکستان لاہور میں اخبارنویسوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ طالبان بھی غیر عسکری قیدیوں کو رہا کریں۔ یوسف رضا گیلانی اور سلمان تاثیر مرحوم کے بیٹوں کو بھی رہا کروایا جائے۔