اسلام آباد : احمد فراز مرحوم کے گھر ڈکیتی، سونا، نقدی کے ساتھ تمغے بھی لوٹ لئے

Apr 08, 2015

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) معروف شاعر احمد فراز مرحوم کے گھر ڈکیتی کی واردات میں 5 ڈاکو سونا، نقدی اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہو گئے۔ پولیس کے مطابق ڈاکوؤں نے ان کے بیٹے سرمد فراز اور ان کی اہلیہ کو یرغمال بنایا اور دس تولے سونا، نقدی، موبائل فون اور لیپ ٹاپ کے ساتھ احمد فراز کا تمغہ امتیاز، ہلال امتیاز اور پرائیڈ آف پرفارمنس بھی لوٹ کر فرار ہو گئے۔

مزیدخبریں