واشنگٹن (آن لائن/ نوائے وقت نےوز) امریکی محکمہ خارجہ نے پاکستان کو ایک ارب ڈالر کے فوجی سامان کی فروخت کی منظوری دے دی۔ تاہم ابھی کانگریس سے اس کی توثیق ہونا باقی ہے۔ امریکی اخبار”وال سٹریٹ جرنل“ کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے 15وائپر ہیلی کاپٹرز ،ایک ہزار ہل فائر میزائل اور دیگر امریکی اسلحہ خریدنے کی پاکستانی درخواست منظور کر تے ہوئے ہوئے کانگریس کو مطلع کردیا ہے۔ پاکستان کی طرف سے دی گئی درخواست میںامریکی ساختہ حملہ آور ہیلی کاپٹرز، میزائل اور قبائلی علاقوں میں دہشتگردوں کے خلاف لڑائی کے لئے دیگر فوجی سازوسامان ہے کا تخمینہ ایک بلین ڈالرہے۔رپورٹ کے مطابق امریکی دفاعی کمپنیاں پاکستان کو ہتھیار فروخت کرنے کےلئے تین طرح کی رسہ کشی میں مصروف ہے ایک طرف روس اور چین ہے تو دوسری طرف ہمسایہ ملک بھارت کی بھی ناراضگی سے امریکہ پہلو تہی کر رہا ہے اور بڑی اسلحہ درآمد مارکیٹ کو بچا نے کی کوشش میں ہے۔ پینٹاگون کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ٹیکسٹران کی بل آرمز کے تیار کردہ پندرہ AH-1Z وائپر ہیلی کاپٹرز،لاک ہیڈ مارٹن کارپوریشن کے ایک ہزار ہل فائر میزائل اور متعدد دیگر مواصلات اور تربیت کے دفاعی سامان کی درخواست کی ہے۔کانگریس کو دیئے گئے ایک نوٹیفکیشن کے مطابق اس دفاعی سازوسامان کی مالیت 952 ملین امریکی ڈالر ہے۔ کسی بھی ملک کو فوجی اسلحے کی کسی بھی فروخت کےلئے کانگریس سے منظوری کی ضرورت ہے۔ امریکی فوجی برآمدات کی نگرانی کرنے والے ادارے ڈیفنس سکیورٹی کوآپریشن ایجنسی کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر اور ہتھیاروں کے نظام کی مجوزہ فروخت کا مقصد جنوبی ایشیا میں انسداد دہشت گردی اور انسداد بغاوت کی کارروائیوں کے خلاف پاکستانی فوجی صلاحیتوں میں اضافہ کرنا ہے۔
امریکہ نے پاکستان کو ایک ارب ڈالر کے جدیدجنگی ہیلی کاپٹر، میزائل فروخت کرنے کی منظوری دیدی
Apr 08, 2015