نواز شریف کی مشاہد حسین سید کیلئے ’’خوابیدہ ‘‘ محبت جاگ اٹھی

پارلیمنٹ کے دونوں ایونوں کے مشترکہ اجلاس میں دوسرے روز بھی یمن کی صورتحال پر بحث جاری رہی پون گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہونے والا اجلاس مجموعی طور پر ساڑھے تین گھنٹے تک جاری رہا جب وزیر اعظم اپنے چیمبر میں گئے تو فرنٹ لائن بھی خالی ہوگئی۔ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے دوسرے روز بھی پارلیمنٹ کے اجلاس میں شرکت کی تاہم وہ چیئرمین سینیٹ کے ساتھ والی نشست پر خاموشی سے بیٹھے رہے‘ جب وہ اپنے چیمبر گئے تو وہاں صحافیوں کے ساتھ خاصی دیر تک ’’آف دی ریکارڈ ‘‘ گفتگو کی۔ منگل کو پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ایوان میں نہیں آئے، سراج الحق، مشاہد حسین، فرحت اللہ بابر نے مدلل تقاریر کیں۔ مشاہد حسین سید نے نوازشریف کو اظہار محبت کا موقع فراہم ہی کردیا‘ نوازشریف کی ’’خوابیدہ محبت جاگ اٹھی یا مشاہد حسین کے فن خطابت کے سحر کا اثر میاں نوازشریف انکی تقریر کی تعریف کئے بغیر نہ رہ سکے۔ وزیراعظم نے پارلیمنٹ میں مشاہد حسین سید کے خطاب کی دل کھول کر داد دی، شیخ رشید جو کبھی میاں نوازشریف کی تعریفیں کرتے تھکتے نہیں جب سے ان کیلئے مسلم لیگ(ن) کے دروازے بند ہوئے ہیں وہ میاں نوازشریف کے خلاف جملے بازی کئے بغیر رہ نہیں سکتے۔ وہ گذشتہ روز پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں عمران خان کی’’عزت افزائی‘‘ سے بڑے افسردہ دکھائی دیتے تھے۔ انہوں کہا کہ وزیراعظم نوازشریف کی عادت ہے کہ وہ صلح کرنے کے بعد مارتا ہے، عمران خان کے ساتھ بھی وہی کیا ہے۔ سپیکر نے مجھے قومی ایشوز پر بولنے کا موقع نہیں دیا ان کے رویہ انتہائی افسوسناک تھے، بخشو ارکان پارلیمنٹ کا ہر دلعزیز کردار بن گیا ہے ، پارلیمنٹ کی غلام گردشوں میں ’’ بخشو ‘‘ موضوع گفتگو بنا رہا۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں پیر اور منگل کو یمن کی صورتحال پر بحث کے دوران ارکان پارلیمنٹ بار بار کارٹون کردار بخشو کا تذکرہ کرتے رہے ۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...