قصابوں سے محکمہ لائیو سٹاک کے عملہ کی ملی بھگت کا حکام نوٹس لیں: واحد کاشمیری

لاہور (پ ر) ہوٹل اینڈ ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین واحد کاشمیری نے کہا کہ اندرون شہر ناقص بڑا گوشت محکمہ لائیو سٹاک کے اہلکاروں کی ملی بھگت سے عام ریٹ پر فروخت کیا جا رہا ہے اہلکار افسروں کے ریڈ کرنے کی قبل از وقت قصابوں کو اطلاع کر دیتے ہیں کسی سے گوشت پکڑا جائے تو اہلکار افسروں کے جانے کے بعد اسے واپس قصابوں کو فروخت کر دیتے ہیں جبکہ پہلے گوشت تلف کر دیا جاتا تھا۔ واحد کاشمیری نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کرپٹ اہکاروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...