کراچی (نوائے وقت رپورٹ) کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 246 میں ایک آزاد امیدوار ایسا بھی ہے جو صرف ایک ٹوتھ برش کے سہارے اپنی انتخابی مہم چلا رہا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق اشرف علی پیشے کے لحاظ سے وکیل ہیں اور تنہا ہی اپنی انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔ اشرف حلقے میں سب کو اپنا انتخابی نشان ٹوتھ برش بانٹتے ہیں اور کہتے ہیں کہ منتخب ہوکر ٹوتھ برش کی طرح گند صاف کروں گا۔
این اے 246، آزاد امیدوار اشرف نے اپنا نشان ٹوتھ برش بانٹنے کی انتخابی مہم شروع کردی
Apr 08, 2015