کراچی (نوائے وقت رپورٹ) متحدہ کے قائد الطاف حسین کیخلاف ہائی کورٹ میں دائر درخواست سماعت کیلئے منظور کرلی گئی۔ عدالت نے وفاقی وزیر داخلہ سکرٹری سے 5 مئی کو جواب طلب کرلیا ہے۔ برطانوی سفارتخانے کو بھی درخواست میں فریق بنایا گیا۔ درخواست گزار کا مؤقف ہے کہ الطاف حسین اپنی تقاریر میں سندھ کو توڑنے کی باتیں کرتے ہیں۔