این ٹی ڈی سی اور ایف بی آر کی مخالفت کے باوجود ریشماں اور گلف رینٹل پاور پلانٹ کیلئے بطور آئی پی پیز لائسنس کی منظوری

اسلام آباد (عتیق بلوچ) ایف بی آر اور نیشنل ٹرانسمیشن ڈسپیچ کمپنی کی مخالفت کے باوجود نیپرا نے ریشماں اور گلف رینٹل پاور پلانٹ کیلئے بطورآئی پی پیز بجلی پیدا کرنے کے لائسنس کی منظوری دیدی ہے۔ دستاویز کے مطابق 182میگاواٹ صلاحیت کے حامل دونوں کمپنیوں نے بطور آئی پی پیز بجلی پیدا کرنے کیلئے لائسنس کی درخواست کی تھی۔ وزارت پانی وبجلی اور خزانہ نے لائسنس دینے کی حمایت کی۔ ترجمان نیپرا کے مطابق آئندہ چند دنوں میں ریشماں اور گلف پاور کمپنی کو بطورآئی پی پیز بجلی کی پیداوار کا لائسنس جاری کر دیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...