کراچی : موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ، پولیس اہلکار جاں بحق، مقابلے 5 ڈاکو، گینگسٹر ہلاک

کراچی (نوائے وقت رپورٹ+کرائم رپورٹر) کراچی کے علاقے کورنگی میں سو کوارٹر کے قریب موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔ اہلکار کی فوری شناخت معلوم نہ ہو سکی۔ دریں اثنا پرانا گولیمار میں ریکسر پل کے قریب پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ایک منشیات فروش ہلاک ہو گیا۔ پولیس نے منشیات فروشوں کے اڈے مسمار کرکے ڈھائی کلو چرس برآمد کر لی۔ ادھر ناظم آباد میں بنک سے رقم لے جانے والے شیعہ عالم مرزا یوسف کے بیٹے مطاہر حسین کو 2 ڈاکوؤں نے لوٹنا چاہا۔ اس دوران پولیس پارٹی وہاں پہنچ گئی۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو نصراللہ اور اکبر ہلاک جبکہ راہگیر خاتون صفیہ زخمی ہو گئی۔ لیاری کے علاقے سنگولین میں رینجرز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں عزیر بلوچ گروپ کا گینگسٹر حنیف ڈی جے جبکہ پرانی سبزی منڈی عسکری پارک کے قریب پولیس کی فائرنگ سے محمد نجیب نامی ڈاکو ہلاک ہو گیا۔ علاوہ ازیں رینجرز نے شیرپاؤ کالونی قبرستان کراچی پر چھاپہ مار کر بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کر لیا۔ قبرستان سے 8 ایس ایم جیز سمیت 11 ہتھیار ملے۔ ہتھیاروں کو قبروں میں چھپایا گیا تھا۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے کراچی میں نائن زیرو سے گرفتار عبید کے ٹو کے جسمانی ریمانڈ میں 9 اپریل تک توسیع کر دی۔ عبید کے ٹو کو دھماکہ خیز مواد رکھنے کے مقدمے میں گلبرگ پولیس نے پیش کیا۔ نائن زیرو سے گرفتار شکیل بنارسی اور عامر سر پھٹا کو بھی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کر دیا۔ عدالت نے شکیل بنارسی اور عامر سر پھٹا کو 14 دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ شکیل بنارسی کو پی پی کارکن کے قتل کیس میں عدالت میں گواہوں نے شناخت کر لیا۔ عدالت نے مزید 5 ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ ان میں امان، ساجد، فیضان، حسین اور محمد آصف شامل ہیں۔ عدالت نے 2 غیرملکی ٹارگٹ کلرز ابراہیم اور فلم کو بھی 14 روز کے ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر یا۔ دونوں کا تعلق برما سے ہے۔ دونوں نے 7 پولیس اہلکاروں سمیت 14 افراد کے قتل کا اعتراف کیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...