سوشل سکیورٹی میڈیکل آئوٹ لیٹس کیلئے 24ایمبولینسوں کی خریداری سرخ فیتے کا شکار

Apr 08, 2015

لاہور (فرخ سعید خواجہ) سوشل سکیورٹی میڈیکل آئوٹ لٹس کیلئے 24 ایمبولینس خریدنے کا معاملہ سرخ فیتے کا شکار ہوگیا۔ فی ایمبولینس قیمت 34 لاکھ 80 ہزار روپے سے بڑھ کر 45لاکھ 50 ہزار 250 روپے تک جاپہنچی۔ مزدوروں کیلئے پیسے سے پنجاب ورکرز ویلفیئر بورڈکو 18 کروڑ 35 لاکھ 20 ہزار روپے کی بجائے 10 کروڑ 14 لاکھ 48 ہزار روپے کے فنڈز دینے پڑے۔ 2013ء میںپنجاب ورکرز ویلفیئر بورڈ اسلام آباد نے 24 ایمبولینس خریدنے کیلئے 8 کروڑ 35لاکھ 20 ہزار روپے کی منظوری دی تھی تاہم رقم کی منتقلی میں سرخ فیتہ آڑے آگیا۔ دسمبر 2013ء تک رقم منتقلی کا عمل مکمل نہ ہوسکا اور اس دوران گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔ ورکرز ویلفیئر بورڈ کی گورننگ باڈی سے 10 جنوری 2014ء کو فنڈز بڑھانے کی منظوری لی گئی جس کے تحت پنجاب ورکرز ویلفیئر بورڈ اسلام آباد کی جانب سے فی ایمبولینس 42 لاکھ 27 ہزار روپے کے حساب سے منتقل کئے گئے لیکن سوا سال سے زائد عرصہ گزر جانے کے باوجود تاحال 24 ایمبولینس نہیں خریدی جاسکیں ہیں اور اب سوشل سکیورٹی نے 24 ایمبولینسوں کی بجائے 20 ایمبولینس خریدنے کی گورننگ باڈی سے منظوری لی ہے 4 ایمبولینسوں کی بچت سے 9 بولان وین اور ایک عدد شاہزور کولڈ چین سسٹم برائے سپلائی کی خریداری کی منظوری بھی حاصل کی گئی ہے۔

مزیدخبریں