لاہور (آئی این پی) تحریک انصاف کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیریں مزاری نے انکشاف کیا ہے کہ ایم کیو ایم نے عمران کو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر بنانے کیلئے بھی تعاون کی مکمل یقین دہانی کروائی مگر ہم نے خود ہی ایم کیو ایم کی حمایت لینے سے انکار کر دیا‘ کر اچی میں تبدیلی آچکی ہے اور نائن زیرو میں تحریک انصاف کی کامیابی نظر آئیگی۔ ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیریں مزاری نے کہا کہ ہم نے کبھی ایم کیو ایم کے ساتھ ڈیل کیلئے ان سے کوئی رابطہ کیا ہے اور نہ ہی آئندہ کر یں گے کیونکہ ہماری اور ایم کیو ایم کی سوچ میںبہت زیادہ فرق ہے۔ ہم ایم کیو ایم کے ساتھ کسی قسم کی محاذ آرائی نہیں چاہتے صرف شہر قائد میں خوف کا بت توڑنا چاہتے ہیں۔
متحدہ نے عمران کو اپوزیشن لیڈر بنانے کیلئے تعاون کی یقین دہانی کرائی ہم نے انکار کیا: شیریں مزاری
Apr 08, 2015