لاہور (کلچرل رپورٹر) لاہور آرٹس کونسل اور اجوکا تھیٹر کے زیراہتمام الحمرا ہال میں چار روزہ ڈرامہ فیسٹیول ’’آج رنگ ہے‘‘ شروع ہو گیا ہے۔ فیسٹیول کے پہلے روز ڈرامہ ’’بلھا‘‘ پیش کیا گیا جو معروف صوفی شاعر بابا بلھے شاہ کی زندگی اور ان کے دور کے حالات پر مبنی تھا۔ آج 8 اپریل کو ڈرامہ فیسٹیول کے دوسرے روز ڈرامے ’’لو پھر بسنت آئی‘‘ پیش کیا جائے گا۔ 9 اپریل کو ڈرامہ ’’کون ہے یہ گستاخ‘‘ پیش کیا جائیگا اور فیسٹیول کے آخری روز ڈرامہ ’’دارا‘‘ پیش کیا جائیگا۔