پاکستان سمیت دنیا بھر میں صحت کا دن منایا گیا آگاہی کیلئے سیمینار‘ میڈیکل کیمپوں کا انعقاد

لاہور(نیوزرپورٹر) پاکستان سمیت دنیا بھر میں گزشتہ روز صحت کا عالمی دن منایا گیا۔ دن کو منانے کا مقصد لوگوں میں صحت کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنا ہے۔ اس حوالے سے مختلف تقاریب اور سیمینارز کا انعقاد کیا گیا۔ شالا مار ہسپتال میں بھی لوگوں کی آگاہی کے لیے میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا اس کے علاوہ ہسپتال کے چوہدری احمد سعید آڈیٹوریم میں خصوصی لیکچر (سیمینار) منعقد کیا گیا جس  میں ہسپتال کے سینئر ڈاکٹرز جن میں ڈاکٹر روزینہ، پروفیسر اسماء گل، ڈاکٹر راشد احمد، ڈاکٹر ارشد اللہ آفریدی، پروفیسر اعظم بخاری، ڈاکٹر اشعر وحید، پروفیسر ممتاز حسین اور ڈاکٹر کامران بابر نے انسانی صحت کے حوالے سے خطاب کیا۔ اس سال عالمی یومِ صحت کا سلوگن ’’صحت بخش غذا‘ صحت مند زندگی‘‘ تھا ۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...