اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)سپریم کورٹ نے غیر فعال سابق ڈی جی فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن شہناز انجم ریاض کو گریڈ بیس میں بحال کرتے ہوئے تنخواہوں سمیت تمام واجبات ادا کرنے کی ہدایت کی ہے۔ شہناز ریاض نے عدالت کو بتایا کہ جب سے وہ گریڈ بیس میں آئی ہیں انہیں پوسٹنگ نہیں دی جا رہی‘ ہائی کورٹ کے بعد کیس سپریم کورٹ میں چلا، عدالت عظمیٰ نے درخواست خارج کردی جس کے خلاف انہوں نے نظرثانی اپیل دائر کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سیکرٹری کیڈ نے ان کی ٹرانسفر کرتے ہوئے انہیں زبانی طورپر کہا گیاکہ وہ سپیشل ایجوکیشن میں جاکر بطور ڈی جی کا چارج لیں، جب وہ وہاں گئیں تو کسی نے چارج نہیں لینے دیا ۔