”تین دوست“

تین دوستوں کو کھیر کی بھوک لگ گئی انہوں نے کھیر بنائی کھیر بڑے مزے کی بن گئی انہوں نے کہا کہ صبح جس کو سب سے اچھی خواب آئے گی وہ یہ ساری کھیر کھائے گا۔ صبح تینوں اٹھے ایک دوست نے کہا کہ میں نے یہ خواب دیکھا ہے کہ میں نے اپنی ماں اور بہن کے اتنے کام کئے کہ انہوں نے مجھے اتنی دعائیں دی ہیں دوسرا دوست بول اٹھا کہ میں نے یہ خواب دیکھا ہے کہ میں بڑی مقدس جگہ پر گیا ہوں۔ تیسرے دوست سے پوچھا تو رونے لگ گیا انہوں نے کہا کہ بتاﺅ تو سہی کیا ہوا ہے اس نے کہا کہ کچھ نہ پوچھو پھر وہ کہنے لگے کہ بتاﺅ تو کیا ہوا اس نے کہا کہ میں نے سوچا تم دونوں نہیں آﺅ گے اس لئے میں نے وہ ساری کھیر کھالی۔
(ہمنہ فیصل، گوجرانوالہ)

ای پیپر دی نیشن