پہیلیاں

Apr 08, 2015

درپر دیوار پرجا کھڑی ہے
اس کا نام پوشیدہ کلی ہے

دیکھو اک پتے کا کمال
ڈالو سبز، نکالو لال

میاں گھر کی رکھوالی کو
بیوی گئی سیر کو

سفید مرغی ہری پونچھ
تجھ کو نہ آئے تو خالہ سے پوچھ

پانی تجھے پلایا، پیتے ہی مرگئی
زندہ رہی تو کام و کتنے ہی کرگئی

جوابات۔ 1چھپکلی۔ 2پان۔ 3تالا چابی۔4مولی۔5آگ

مزیدخبریں