الطاف حسین کہتے ہیں الیکشن کو الیکشن رہنے دیں اسے دو ملکوں کی جنگ نہ بنائیں،،میں عمران خان کو جناح گراﺅنڈ آمد کی پیشگی مبارکباد دیتا ہوں جہاں ہمارے کارکنان آپ کے استقبال کیلئے موجود ہونگے اور کسی بھی قسم کی نعرہ بازی ،بیہودگی بدتمیزی یا بد تہذیبی نہیں ہوگی ، جناح گراﺅنڈ آ پ کا گراﺅنڈ ہے آپ بھی جلسہ کریں الطاف حسین کا کہنا تھا کہ 23اپریل کا ضمنی انتخاب اللہ تعالیٰ خیر یت سے گزاردے اس کے بعد ایکد وسرے کو مل کر مبارکبا د دیں، ہم سب پاکستانی ہیں یہ ہماری یا آپ کی جیت نہیں بلکہ پاکستان کی جیت ہوگی ہم سب کی جیت ہوگیاین اے دو سو چھیالیس میں ایم کیو ایم کا مرکز نائن زیرو اور الطاف حسین کی رہائش گاہ واقع ہے ،گزشتہ الیکشن میں یہاں سے ایم کیو ایم کے نبیل گبول کامیاب ہوئے تھے، نبیل گبول نے ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹٰی سے شدید اختلافات کے بعد پارٹی اور اسمبلی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا تھا یوں یہ نشست خالی ہو ئی اور یہاں تیئس اپریل کو ضمنی الیکشن منعقد کرانے کا فیصلہ کیا گیا ابتدائی انتخابی مہم میں متحدہ اور تحریک انصاف میں کئی جھڑپیں ہو چکی ہیں اور زبانی جنگ کی تو یہ دونوں جماعتیں ماہر ہیں ہی عمران خان کراچی کو الطاف حسین سے آزاد کرانا چاہتے ہیں اور متحدہ تحریک انصاف کو طالبان اور اسٹیبلشمنٹ کا ہرکارہ کہتی ہےکراچی الیکشن کا نتیجہ کچھ بھی نکلے لیکن سیاسی کاریگروں کو ایک بات کا خیال رکھنا ہوگا اور وہ یہ کہ کراچی فتح کرنے کی کسی کوشش میں کہیں ہم ایک نیا بلوچستان اور خاکم بدہن بنگلہ دیش نہ بناڈالیں
MQM سات بارNA-246 سےمسلسل الیکشن جیت چکی ہے،ہمیں جزباتوںسے نہیں الیکشن کو الیکشن کی طرح لڑنا چاہئے: الطاف حسین
Apr 08, 2015 | 15:28