ثالثی کونسل کا مقصد علماء کرام کی رہنمائی میں فریقین کی رضامندی۔ سے ثالثی ہے: ترجمان جماعۃ الدعوۃ

لاہور (خصوصی نامہ نگار) جماعۃ الدعوۃ پاکستان کے ترجمان محمد یحییٰ مجاہد نے بعض حلقوں کی طرف سے مرکز القادسیہ میں قائم ثالثی کونسل (پنچایت) کو متوازی عدالتی نظام قرار دیکر پروپیگنڈا کرنے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ جماعۃ الدعوۃ ملکی عدالتی نظام پر مکمل یقین رکھتی ہے جس کا ثبوت اس کا پاکستانی عدالتوں سے حصول انصاف کیلئے مسلسل رجوع ہے۔ ثالثی کونسل متبادل عدالت نہیں۔ یہ نہ تو کسی قسم کا کوئی سمن جاری کرتی ہے اور نہ ہی ثالثی کیلئے کوئی فیس لی جاتی ہے۔ ثالثی کونسل (پنچایت) کا مقصد علماء کرام کی رہنمائی میں فریقین کی رضامندی سے کتاب و سنت کی روشنی میں ثالثی کا کردار ادا کرنا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...