ریلوے انجنوں کی سپیڈ بڑھانے کیلئے جدید مشینیں چند ماہ میں پہنچ جائیں گی

لاہور (میاں علی افضل سے) محکمہ ریلوے میں ٹریک کی مرمت کر کے ٹرینوں کی سپیڈ بڑھانے کیلئے جدید مشینری خریدی جا رہی ہے اس مشینری کے استعمال سے مقررہ وقت سے گھنٹوں پہلے ٹرینیں منزلوں پر پہنچ سکیں گی اس کے ساتھ ساتھ ان جدید مشینوں کے استعمال سے انجنوں کی خرابی میں کمی کا امکان بھی ہے 50کروڑ روپے سے زائد مالیت کی یہ مشینیں آئندہ چند ماہ میں پاکستان پہنچ جائیں گی اور پاکستانی تاریخ میں پہلی بار بیلنس کلیننگ مشینیں خریدی گئی ہیں ماضی میں خریدی جانیوالی جدید مشنری سے ٹریک کی مرمت کا کام جاری ہے تمام جدید مشینری کی خریداری کا مقصد کراچی سے لاہور کا مکمل ٹریک ٹھیک کرکے 160کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ٹرینوں کی سپیڈ یقینی بنانا ہے جبکہ موجودہ حالات میں یہ سپیڈ صرف 60سے80کلومیٹر ہے ٹریک کی خرابی کیوجہ سے ٹرینیں کچھوئے کی چال چلنے پر مجبور ہیں اس پروجیکٹ کے مکمل ہونے سے جہاں فوری طور پر ٹرینوں کی تاخیر کا مستقل خاتمہ ہو سکے گا وہیں مستقبل میں کراچی سے لاہور کا فاصلہ 18گھنٹے سے کم ہو کر 10گھنٹے تک آنے کا امکان ہیں پہلے مرحلے میں ٹرینوں کو 120کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلایا جا سکے گا اس حوالے مختلف سکیشنوں پر ٹریک کی مرمت کا کام جاری ہے اور اوکاڑہ سے ساہیوال تک ٹریک کو ٹھیک کرنے کا کام تکمیل کے آخری مراحل میں ہے جبکہ سکھر ڈویژن میں بھی تیز ی سے کام جاری ہے اس کیساتھ ساتھ کوٹری سٹیشن اور رن پٹھانی سیکشن میں ٹریک کی مرمت ہو رہی ہے اس پروجیکٹ کی تکمیل سے جہاں وقت کی بچت ہو گی وہیں انجنوں اور بوگیوں کی خرابی میں کے واقعات میں خطر خواہ کمی ہو گی تمام جدید مشینوں کے استعمال سے ماہانہ 500کلومیٹر ٹریک کو ٹھیک کیا جا سکے گا وقت کی بچت ہونے پر ٹرین کے مسافروں میں کروڑوں کا اضافہ ہو سکے گا جس سے ریلوے کی آمدنی بھی بڑھ سکے گی۔

ای پیپر دی نیشن