گوجرانوالہ : بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم مبینہ پولیس مقابلہ میں مارا گیا

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) گوجرانوالہ میں 4 سالہ کمسن بچی کو اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنا کر قتل کرنے والا ملزم پولیس کی حراست میں مبینہ مقابلے کے دوران مارا گیا۔کھیالی کے علاقہ شادمان ٹاؤن سے چند روز قبل ننھیال آئی ہوئی چار سالہ بچی رات کے وقت اچانک غائب ہو گئی تھی جس کی تشدد زدہ نعش گھر کے قریب کھیتوں سے ملتی تھی جسے زیادتی کے بعد تشدد کرکے قتل کیا گیا تھا۔ پولیس نے اس قتل کا سراغ لگا کر ملزم قمر سہیل کو گرفتار کیا جس نے دوران تفتیش اپنے گھناؤنے جرم کا اقرار کیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کو ریکوری کیلئے لے جاتے ہوئے اس کو چھڑانے کیلئے اس کے ساتھیوں نے فائرنگ کی۔ دوطرفہ فائرنگ کے نتیجے میں حملہ آور فرار ہو گئے۔ دوطرفہ فائرنگ کے دوران ملزم چھڑانے کیلئے آنے والے اپنے ہی ساتھیوں کی گولی لگنے سے مارا گیا تاہم پولیس نے ملزم کی نعش کو ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...