تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات کا شیڈول جاری، صوبائی صدورکیلئے پولنگ 4 جون کو ہو گی

Apr 08, 2016

اسلام آباد/ لاہور( این این آئی) تحریک انصاف کے الیکشن کمیشن نے انٹرا پارٹی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا۔ ترجمان کے مطابق چیئرمین کے عہدے کیلئے5 جون کو انتخاب کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ چیئرمین تحریک انصاف کے عہدے کیلئے کاغذات نامزدگی25 اور 26 مئی کو جمع کرائے جاسکیں گے۔ صوبائی صدور کیلئے پولنگ 4 جون کو کرائی جائیگی۔ تحصیل اور ضلعی صدور کیلئے ووٹنگ باالترتیب یکم اور دو جون کو کرائی جائے گی۔ الیکشن کمشن 6 جون کو تمام نتائج کا باضابطہ اعلان کرے گا۔ ترجمان کے مطابق رکنیت سازی مہم 15 اپریل کی رات 12 بجے ختم ہو جائے گی۔

مزیدخبریں