قصور + فاروق آباد (نامہ نگاران + نمائندہ نوائے وقت) قصور، فاروق آباد میں 2 نوجوانوں نے زندگی ختم کر لی، تفصیلات کے مطابق قصبہ راجہ جنگ کے رہائشی جاوید مسیح کے نوجوان بیٹے امانت نے گھریلو حالات سے دلبرداشتہ ہو کر گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کر لی۔ فاروق آباد کے محلہ درس والا کا طارق ولد تاجدین وائٹنگ کریم کا کاروبار کرتا تھا کاروبار وسیع کرنے کیلئے متعدد افراد سے سودی قرضہ لے رکھا تھا۔ اس کا قرضہ اور سودکی رقم بڑھتی گئی سودی رقم کے حصول کیلئے لوگ اس کے گھر میں آتے اور اسے برا بھلا کہتے اور کچھ افراد نے تو اس پر جعلی چیکوں کے مقدمات بھی درج کروائے تھے۔گذشتہ شب رات گئے اس نے لاری اڈہ کے قریب کیو بی لنک کنال پل پر سے کھڑے ہو کر نہر میں چھلانگ لگا دی اور پانی میں ڈوب گیا۔