بہاولنگر، پاکپتن: 6 سالہ سمیت 2 بچوں فیصل آباد میں 2 لڑکیوں سے زیادتی

Apr 08, 2016

بہاولنگر/ پاکپتن /فیصل آباد(نمائندہ نوائے وقت+ نامہ نگار+نمائندہ خصوصی) بہاولنگر، پاکپتن میں 6 سالہ گونگے بہرے سمیت 2 بچوں، فیصل آباد میں لڑکی سے زیادتی کی گئی جبکہ 2 نو عمر بچوں اور ایک لڑکی سے زیادتی کی کوشش کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق موضع مریدوالہ کے محمد خان کا کمسن گونگا بہرا بیٹا جس کی عمر چھ سال بتائی جاتی ہے، گھر کے باہر بچوں کیساتھ کھیل رہا تھا ملزم وسیم نے کمسن ابوبکر سے زیادتی کرنا شروع کر دی۔ اہل علاقہ موقع پر پہنچ گئے تو ملزم وسیم بچے کوچھوڑ کر فرار ہو گیا۔ بچے کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔ علاوہ ازیں پاکپتن میں گاﺅں 149/EB کے محمد اشرف کے 12 سالہ بیٹے عبدالمعید کو ملزم شہزاد نے گھر بلوایا اور ایک نا معلوم ساتھی کی مدد سے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔علاوہ ازیں فیصل آباد میں پولیس رپورٹس کے مطابق تاندلیانوالہ کے چک نمبر 452 گ ب میں اوباش نوجوان فہیم عباس نے جواں سالہ لڑکی (ن) کو کھیتوں میں کام کرنے کے دوران زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، چک نمبر 602 گ ب میں امجد ضیاءنے چودہ سالہ (ص۔ب) سے زیادتی کی کوشش کی جو لڑکی نے شور مچا کر ناکام بنا دی۔ چک 434 گ۔ ب میں کریانہ کی دکان میں ملازم 14 سالہ آصف کو ایک شخص عباس نے زیادتی کرنے کی کوشش کی نعمان آباد میں عدیل سمیت دو افراد نے نو عمر لڑکے حسن کو گھر سے زبردستی اٹھا کر ایک ویران مکان میں لے جا کر زیادتی کی کوشش کی ڈجکوٹ کے علاقہ میں خالد لطیف نے پندرہ سالہ (ز) سے زیادتی کی۔
زیادتی

مزیدخبریں