لندن (آن لائن) ہزاروں سال کے عرصے میں کم ازکم 93 معاشروں اور تہذیبوں میں انسان دوسرے انسان کی قربانی دیتے آرہے ہیں اور یہ عمل ان کی حاکمیت برقرار رکھنے اور عوام کو دبانے کے لئے استعمال کیا جاتا تھا۔ میکسیکو اور پیرو کی تہذیبوں میں ہرسال ہزاروں افراد کو دیوتاو¿ں کی بھینٹ چڑھایا جاتا رہا ہے جس کا پسِ پردہ مقصد طبقاتی نظام کو زندہ رکھنا اور معاشرے میں ذات پات کو مستحکم رکھنا تھا۔ ایشیا، افریقہ اور امریکہ کی دیگر تہذیبوں میں انسانوں کو ذبح کرنے، کشتیوں میں بہانے اور زندہ درگور کر دینے کے واقعات عام تھے۔ ماہرینِ کے مطابق عموماً نچلی ذات کے کمزور ترین افراد کی قربانی دی جاتی تھی جب کہ مذہبی پیشوا اور بادشاہ ان کی قربانی کا فیصلہ کرتے تھے اور نچلے طبقات کو خوفزدہ کرکے اپنا رعب قائم رکھتے تھے۔
تحقیق