لاہور (سٹاف رپورٹر+نوائے وقت رپورٹ) نیب لاہور نے متروکہ وقف املاک بورڈ کے کے سابق وائس چیئرمین چوہدری ریاض احمد اور سابق سیکرٹری جنید احمد کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے ایم ایس ہائی لنکس پرائیوٹ لمیٹڈ کے ساتھ غیر قانونی ڈیلز کر کے ملکی خزانے کو 4کروڑ 41لاکھ روپے کا نقصان پہنچایا ہے۔ نیب کے مطابق ملزمان آفس ہولڈراور انویسٹمنٹ کمیٹی کے فعال رکن تھے ملزمان ستمبر 2011سے جون 2012 کے دوران ہونیوالی تمام میٹنگز میں شامل رہے۔ نیب نے ملزم چودھری ریاض احمد کو پیراگان سٹی اور جنید احمد کو ماڈل ٹاﺅن میں ان کے گھروں سے گرفتار کیا ہے۔گرفتار ملزمان سابق چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ آصف ہاشمی کے ساتھی ہیں۔ ملزمان نے غیرقانونی ڈیلز سے محکمے کو چار کروڑ 41 لاکھ روپے کا نقصان پہنچایا۔
غیر قانونی ڈیلز