ستراہ (نامہ نگار) گلے میں دوڑ پھرنے سے آٹھویں کلاس کا طالبعلم زخمی ہو گیا، حالت تشویشناک ہے، تھانہ سٹی کے علاقہ گلستان کالونی کے شکیل احمد ساہی کا 12 سالہ بیٹا سعد جوکہ آٹھویں کلاس کا طالبعلم ہے وہ اپنی موٹر سائیکل پر گنجان آباد علاقہ کالج روڈ سے گزر رہا تھاکہ اس کے گلے میں ڈور پھر گئی جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا جس کو طبی امداد کیلئے سول ہسپتال لایا گیا جہاں پر اسکی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ یاد رہے کہ سرکل بھر میں پتنگ بازی عروج پر ہے۔ اب تک ڈور پھرنے کا تیسرا واقعہ رونما ہو چکا ہے، پولیس خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔
ڈور/ طالب علم زخمی
ستراہ: گلے میں ڈور پھرنے سے آٹھویں جماعت کے طالب علم کی حالت تشویشناک
Apr 08, 2017