اسلام آباد (آئی این پی) خیبر پی کے میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لئے پولنگ 17مئی کو ہوگی‘ جنرل ‘ خواتین‘ یوتھ اور کسان کونسل کی نشستوں پر ارکان کا انتخاب ہوگا۔ ذرائع الیکشن کمشن کے مطابق جمعہ کو الیکشن کمشن نے خیبر پی کے میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا۔ امیدوار کاغذات نامزدگی 17 اور 18اپریل کو جمع کراسکتے ہیں۔ نامزدگی فارم کی جانچ پڑتال کا عمل 24 اور 26 اپریل کو مکمل کیا جائے گا۔ جنرل ‘ یوتھ‘ خواتین اور کسان کونسل کی نشستوں پر ارکان کا انتخاب ہوگا جس کے لئے پولنگ 17مئی کو ہوگی۔
ضمنی بلدیاتی انتخابات