لاہور(خصوصی نامہ نگار)تحریک لبیک یا رسول اللہ کے چئیرمین اور تحریک صراط مستقیم کے بانی ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے جامع مسجد رضائے مجتبیٰ میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تصوف روح اسلام ہے مگر تصوف کی آڑ میں خرافات اور توہمات کی اجازت نہیں دی جا سکتی ہے سرگودھا میں جو ایک دربار پر واقعہ پیش آیا ہے یہ اسلام سے دوری کا نتیجہ ہے۔
تصوف کی آڑ میں خرافات اور توہمات کی اجازت نہیں دی جا سکتی: اشرف آصف جلالی
Apr 08, 2017