پاکستان کی معاشی ترقی قابل اطمینان‘ ساتھ دینگے: ڈچ ملکہ

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ + نمائندہ خصوصی) اسحاق ڈار نے ملکہ ہالینڈ سے ویڈیو لنک کے ذریعے رابطے میں قومی مالیاتی حکمت عملی سے متعلق 5 ویں اجلاس کے نکات پر غور کیا۔ ڈچ ملکہ نے کہا کہ پاکستان میں معاشی ترقی قابل اطمینان ہے۔ پاکستان میں جدید بنکنگ کی سہولیات سے لوگوں کو فائدہ ہوا۔ معاشی ترقی میں پاکستان کا ساتھ دیں گے۔ وزیرخزانہ نے کہا کہ حکومت پاکستان اقتصادی ترقی کے ایجنڈے پر توجہ مرکوز رکھے گی۔ وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت نیشنل فانشل انکلوژن سٹرٹیجی کونسل کے اجلاس میں ہالینڈ کی ملکہ میکزیما نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ اسحاق ڈار نے اس موقع پر کہا کہ حکومت پاکستان فنانشل انکلوژن کو اپنی اہم پالیسی تصور کرتی ہے۔ وزیرخزانہ نے ملی معاشی اتحادیوں میں بہتری پر روشنی ڈالی۔ حکومت عوام کی ترقی و خوشحالی پر یقین رکھتی ہے۔ اقتصادی استحکام آچکا ہے جسے برقرار رکھنے کی ضرورت ہے۔ ڈچ ملکہ نے فانشل انکلوژن پر پیش رفت پر حکومت پاکستان کی تعریف کی اور پاکستان کی اقتصادی بہتری کو سراہا۔ پاکستان میں امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے کہا ہے کہ اختراع (انوویشن) پاکستانی اقتصادی ترقی کی بنیاد ہے۔ دونوں ملک پاکستان کی اقتصادی ترقی کے بنیادی مقصد کے حصول کیلئے مل کر کام کر رہے ہیں۔ امریکی سفیر نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ مل کر اقتصادی ترقی کی رفتار تیز کرنے‘ دوطرفہ تجارت بڑھانے‘ سرمایہ کاری کیلئے ماحول کی بہتری‘ حقوق ملکیت دانش کے تحفظ اور انٹر پرینیورشپ کو فروغ دینے کیلئے کام کر رہے ہیں۔ ڈیوڈ ہیل نے پاک امریکہ اقتصادی تعلقات میں پیش رفت کے حوالے سے کہاکہ امریکی کمپنیوں کی پاکستان میں موجودگی میں اضافہ ہو رہا ہے۔ امریکہ کے پاکستان کے ساتھ رشتے عوام کے مابین رابطوں پر استوار ہیں۔ یہ رشتے بزنس‘ تجارت اور ایکسچینج پروگرام سمیت بنیادوں پر استوار ہیں۔ بزنس سمٹ میں پاکستان‘ چین‘ بحرین‘ کینیڈا‘ قطر‘ یو اے ای اور امریکہ سے 600 سے زائد وفد شرکت کر رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...