تنقید کرنے والے عالمی سروے کی رپورٹوں پر غور کریں: عمران گورائیہ

Apr 08, 2017

لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) لاہور کے سیکرٹری اطلاعات و نشریات عمران علی گورائیہ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی 4 سالہ کارکردگی کا ہر سطح پر اعتراف کیا جا رہا ہے۔ بے جا تنقید کرنے والوں کو بھی عالمی رپورٹوں پر غور کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ بے بنیاد الزامات لگانے کی بجائے ’’عمران زرداری برادرز‘‘ اگر عوامی مسائل پر توجہ دیتے تو ان کی مقبولیت کا گراف یوں نیچے نہ آتا اور ان کی اس طرح سبکی نہ ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی تمام تر توجہ ملک کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے پر مرکوز ہے۔ انشااللہ 2018 تک لوڈ شیڈنگ سمیت تمام مسائل حل کر لیں گے جبکہ اپوزیشن کے پاس احتجاج کے علاوہ کوئی ایجنڈا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بالخصوص پنجاب میں ہونے والے ترقیاتی منصوبے سپیڈ اور نتائج کے اعتبار سے اپنی مثال آپ ہیں۔

مزیدخبریں