;شہداءگیاری کی پانچویں برسی‘ ملک بھر میں تقریبات‘ خراج عقیدت

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) سانحہ گیاری کے شہداءکی پانچویں برسی جمعہ کو ملک بھر میںمنائی گئی جس کا مقصد ان فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کرنا ہے جو 2012 ءمیں دفاع وطن کا فرض سرانجامدیتے ہوئے سیاچین میں برفانی تودے تلے دب کر شہید ہو گئے تھے۔ سیاچن گلیشیر کے قریب تقریباً تیرہ ہزار فٹ کی بلندی پر گیاری سیکٹر میں فوجی اڈے پر برفانی تودہ گرنے سے 140 سے زائد فوجی اور سویلین ٹھیکیدار دب گئے تھے۔ اس واقعے کے بعد پاک فوج کی طرف سے شروع کئے گئے تلاش کے آپریشن میں 29 مئی کو برفاتی تودے تلے دب جانے والے افراد کو شہید قرار دے دیا گیا تھا۔ یاد رہے کہ گیاری سیکٹر میں ناردرن لائٹ انفنٹری کے بٹالین ہیڈکوارٹر پر برفانی تودا آن گرا، جس کے نتیجے میں ایک سو انتیس آرمی کے افسر اور جوان جبکہ گیارہ عام شہری شہید ہو گئے تھے۔ برفانی تودے نے تقریبا ایک کلو میٹر کے علاقے کو متاثر کیا تھا۔ سانحہ گیاری کے بعد ہونے والا تاریخی آپریشن ہمیشہ عزم وہمت کی شاندار مثال رہے گا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...