2018ءتک بچوں کے سکولوں میں 100فیصد داخلہ کا ہدف حاصل کرینگے،:شہباز شریف

لاہور (صباح نیوز)وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف کی زیرصدارت اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں فروغ تعلیم کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات اور جاری تعلیمی پروگراموں پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا-وزیر اعلی محمد شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوجوان نسل کو جدیدعلوم سے آراستہ کر کے ترقی و خوشحالی کی منزل حاصل کریں گے- پنجاب حکومت نے علم کی کرنیں صوبے کے کونے کونے میں بکھیرنے کےلئے انقلابی نوعیت کے اقدامات کئے ہیں-2018ءتک بچوں کے سکولوں میں 100فیصد داخلہ کا ہدف حاصل کیا جائے گا اور حکومت کے تعلیمی پروگراموں کے باعث اب کوئی بچہ تعلیم سے محروم نہیں رہے گا-انہوں نے کہا کہ حکومتی اقدامات کے باعث سکولوں میں اساتذہ اور طلبا کی حاضری میں نمایاں بہتری آئی ہے-40ارب روپے کی لاگت سے 52ہزار سے زائد سکولو ںمیں بنیادی سہولتیں فراہم کی گئی ہیںجبکہ مخدوش عمارتوں کی دوبارہ تعمیر پر 16ارب روپے خرچ کئے گئے ہیں اوراربوں روپے کی لاگت سے سکولوں میں 36ہزار اضافی کمرے تعمیر کئے جا رہے ہیں اوران اضافی کمروں کی تعمیر سے طلبا وطالبات کو حصول تعلیم کے لئے بہترین سہولتیں ملیں گی-انہوں نے کہا کہ6ہزار سے زائد سکولوں میں کمپیوٹر لیبز فراہم کی گئی ہیںجبکہ طلبا وطالبات کو شفاف عمل کے ذرےعے لاکھوں لیپ ٹاپ فراہم کئے گئے ہیںاور رواں برس لاکھوں مزید لیپ ٹاپ فراہم کئے جائیں گے جبکہ صوبے کے سکولوں میں ٹیبلٹ بھی فراہم کئے جا رہے ہیں-انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے ہر سطح پر میرٹ اور شفافیت کی پالیسی کو اپنایاہے-2لاکھ 20ہزار اساتذہ صرف اور صرف میرٹ کی بنیادپر بھرتی کئے گئے ہیںاوراس سا ل مزید 80ہزار اساتذہ بھرتی کئے جا رہے ہیں-خادم پنجاب زیور تعلیم پروگرام کے تحت پنجاب کے 16اضلاع میں میٹرک تک کی طالبات کا ماہانہ وظیفہ ایک ہزار روپیہ کردیا گیاہے-پنجاب ایجوکیشن فاﺅنڈیشن کی ووچر سکیم کے تحت صوبے کے 22لاکھ طلبا وطالبات تعلیم حاصل کر رہے ہیں-ہر سال سرکاری سکولوں میں طلبا وطالبات کو مفت کتابوں کی فراہمی کا سلسلہ بھی جاری ہے-87ہزار سے زائد بچوں کو بھٹوںسے نکال کر سکولو ں میں لایا گیاہے-

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...