نئی امریکی انتظامیہ سے پاکستان کے خوشگوار تعلقات ہیں: طارق فاطمی

Apr 08, 2017

اسلام آباد(آن لائن) وزیراعظم نواز شریف کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی نے کہا ہے کہ امریکہ کی نئی انتظامیہ سے پاکستان کے خوشگوار تعلقات ہیں، پاک امریکہ مذاکرات سے واشنگٹن اور اسلام آباد کے درمیان فاصلے مزید کم ہوں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے امریکی وفد سے گفتگو میں کیا جس نے اسلام آباد میں طارق فاطمی سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران طارق فاطمی نے امریکی وفد کو دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی کامیابیوں سے آگاہ کیا۔ طارق فاطمی نے کہا کہ پاک امریکا مذاکرات دونوں ملکوں کے درمیان مستقل رابطوں کا ذریعہ بنے گے اور مستقل رابطے دوطرفہ تعلقات کے لئے اہم ہیں، مذاکرات خطے میں امن کے لئے بھی ضروری ہیں۔

مزیدخبریں