منڈی فیض آباد (نامہ نگار) گھریلو حالات سے تنگ آکر مقامی رائس ملز کے چوکیدار نے اپنے گلے میں پھندا ڈال کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ 35 سالہ ناصر نواحی گائوں ناظر پکا کا رہائشی تھا اور اس کے گھر والے اس کے ساتھ جھگڑتے تھے چنانچہ اس نے گلے میں پھندا ڈال کر پنکھے سے جھول کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔