سیالکوٹ (نامہ نگار) خواجہ سراؤں کے ڈیرے پر سوئے خواجہ سرا کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ تھانہ اگوکی کے علاقہ ملک شاہ ولی دربار کے قریب خواجہ سراؤں کے ڈیرے پر سلیم المعروف ستارہ سو رہا تھا کہ نامعلوم ملزمان ڈیرے پر آئے اور تین گولیاں مار کر قتل کرکے فرار ہو گئے۔ واقعہ کے 18 گھنٹے کے بعد قتل کا پتہ چلا۔خواجہ سراؤں نے کشمیر روڈ پر پر نعش رکھ کر روڈ بلاک کرکے شدید احتجاج کیا اور سینہ کوبی کی۔ مذاکرات کے بعد خواجہ سراؤں نے نعش پولیس کے حوالے کر دی جسے پولیس نے پوسٹ مارٹم کیلئے بھجوا دیا ہے۔
سیالکوٹ: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ڈیرے پر سویا خواجہ سرا قتل
Apr 08, 2017