نئی دہلی (آن لائن) بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے کہا ہے کہ بھارت ویٹو طاقت کے ساتھ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا رکن بن جائے گا جبکہ حکومت ملک اس منتخبہ کلب میں داخلے کیلئے تمام تر سفارتی کوششیں کررہی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق راجیہ سبھا میں سوالات کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سلامی کونسل کے چار رکن ممالک امریکہ‘ روس ‘ برطانیہ اور فرانس بھارت کی سلامتی کونسل میں رکنیت کیلئے مکمل تعاون کررہے ہیں جبکہ پانچویں رکن ملک نے بھی سرعام اسکی مخالفت نہیں کی۔ مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس دفعہ نہیں اگلی بار ضرور بھارت سلامتی کوسل کا رکن بن جائے گا۔ نئے ارکان کو طاقتور گروپنگ کیلئے یکسان حقوق حاصل ہوں گے۔