لا ہور (اپنے نامہ نگار سے) آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا کے خلاف عدالتی حکم پر عملدرآمد نہ کرنے پر توہین عدالت کی ایک اور درخواست دائر کر دی گئی جس کے بعد مشتاق سکھیرا کے خلاف توہین عدالت کی درخواستوں کی مجموعی تعداد 133 ہوگئی۔ انسپکٹر سید عظیم کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ عدالتی حکم کے باوجود درخواست گزار کو ترقی نہیں دی گئی۔ عدالتی حکم پر عمل نہ کرنے پر آئی جی پولیس پنجاب کے خلاف توہین عدالت سے کارروائی کی جائے۔ دریں اثناء اپنی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا نے چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ جسٹس منصورعلی شاہ سے الوداعی ملاقات کی۔ فاضل چیف جسٹس نے آئی جی پنجاب کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ واضح رہے کہ آئی جی پولیس پنجاب مشتاق سکھیرا 10اپریل کو ریٹائر ہورہے ہیں۔
مشتاق سکھیرا کیخلاف توہین عدالت کی ایک اور درخواست، مجموعی تعداد 133 ہو گئی، آئی جی کی چیف جسٹس ہائیکورٹ سے الوداعی ملاقات
Apr 08, 2017