قائمہ کمیٹی برائے پانی و بجلی نے ارسا (ترمیمی) بل 2017ء کی منظوری دیدی

اسلام آباد (آئی این پی) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پانی و بجلی نے ''انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ترمیمی) بل ''2017 ترامیم کیساتھ منظورکر لیا، بل کے تحت انڈس ریور کمشن کی سالانہ رپورٹس حکومت کیساتھ ساتھ پارلیمنٹ میں بھی پیش کی جائیں گی ۔ چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل حسین نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستان میں پن بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت1 لاکھ میگاواٹ تک ہے مگر شرمناک بات یہ ہے کہ ہم اس وقت صرف 7ہزار میگا واٹ بجلی ہائیڈل سے پیدا کر رہے ہیں، بھاشاپن بجلی منصوبے پر ایشیائی ترقیاتی بینک نے10 سال لٹکائے رکھا ہم نے اب فیصلہ کیا کہ بھاشا ڈیم خود بنائیں گے۔ ایڈیشنل سیکرٹری وزارت پانی و بجلی عمر رسول نے رمضان میں کم لوڈ شیڈنگ کرنے کی نوید سناتے ہوئے کہا کہ رمضان کے مہینے میں 1300میگاوٹ اضافی بجلی سسٹم میں لائیں گے، جمعہ کو کمیٹی کا اجلاس چیئرمین ارشدخان لغاری کی زیرصدارت وزارت پانی و بجلی میں ہوا، اجلاس میں ممبران کمیٹی، وزارت پانی وبجلی کے ایڈیشنل سیکرٹری اور ایم ڈی پیپکو عمر رسول، چیئرمین ارسا مظہر علی شاہ ،چیئر مین واپڈا و دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...