حیدرآباد (اے پی پی) ٹھٹھہ سے تعلق رکھنے والے ہندو برادری کے 25 افراد نے حیدرآباد میں اجتماعی طور پر اسلام قبول کرلیا۔ نو مسلم افراد کا کہنا ہے کہ انہوں نے اسلامی تعلیمات سے متاثر ہوکر اسلام قبول کیا ہے۔ حیدرآباد میں آل ورلڈ مغل فیڈریشن کے زیر اہتمام ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جہاں ضلع ٹھٹھہ سے تعلق رکھنے والے ہندو برادری کے 25 افراد نے اجتماعی طور پر کلمہ پڑھ کر اسلام قبول کرلیا، مفتی ڈاکٹر عبدالسلام قریشی نے کلمہ پڑھایا ۔