راحیل شریف کیخلاف کوئی بیان نہیں دیا: گورنر سندھ مکُر گئے

Apr 08, 2017

کراچی ( آئی این پی) گورنر سندھ محمد زبیر عمر شدید تنقید کے باعث سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف کے خلاف دیئے گئے اپنے بیان سے مکرگئے اور میڈیا کو بیان توڑمروڑکر پیش کرنے کا ذمہ دار قراردیتے ہوئے کہاکہ انہوں نے سابق آرمی چیف کے خلاف کوئی بیان نہیں دیا اور کہیں بھی نہیں کہا کہ راحیل شریف یا فوج نے اچھا کام نہیں کیا، راحیل شریف سے متعلق میرا بیان توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا، ناقدین سول ملٹری تعلقات میں تفریق پیدا کرنے کے لئے ایسے مسئلے اٹھاتے ہیں۔ جنرل (ر) راحیل شریف نے جو فوائد لئے وہ ان کا حق بنتا ہے اگر انہوں نے زمین لی ہے تو یہ ان کا حق ہے ، ہم سمجھتے ہیں کہ ان کا پورے پاکستان میں امن لانے میں بڑا کردار ہے مگر یہ پورے ادارے کا کردار ہے ،انفرادی طور پر بات نہیں کرنی چاہیے، کراچی مکمل طور پر بدل چکا ہے ،وہاں اب سیاسی خلاء موجود ہے جو اچھی چیز نہیں۔ وہ جمعہ کو ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دے رہے تھے ۔

مزیدخبریں