گوادر کے منصوبے پاکستان میں صنعتی انقلاب کی بنیاد رکھیں گے: احسن اقبال

گوادر(آئی این پی) وفاقی وزیر منصو بہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہاہے کہ سی پیک تیزی سے حقیقت میں ڈھل رہا ہے ،سی پیک کے خلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہو سکتی۔ سی پیک کی منزل پاکستان میں صنعتی انقلاب پیدا کرنا ہے ، توانائی ، انفراسٹرکچر ، بندرگاہ کے منصوبے پاکستان میں صنعتی انقلاب کی بنیاد رکھیں گے ،چین سے 85 ملین روزگار کم پیداواری لاگت کے ممالک کو منتقل ہو گا ، گوادر کو جدید ترین پورٹ سٹی بنانے کے لئے ماسٹر پلان پر کام شروع ہو چکا ہے، گوادر میں نئے ائیر پورٹ کی تعمیر سال رواں میں شروع ہو جائیگی ، نجی شعبے کا فرض ہے کہ سی پیک سے فائدہ اٹھانے کی بھرپور تیاری کرے، تین سالوں میں سی پیک معاہدہ کو کاغذسے اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری میں ڈھالنا معمولی کامیابی نہیں ، سی پیک کے دشمن پاکستان کے دشمن ہیں، سی پیک 50 ارب ڈالر سے دنیا میں علاقائی تعاون کا سب سے بڑا منصوبہ بن کر ابھرا ہے۔تین برسوں میں پاکستان ڈوبتی معیشت سے ابھرتی معیشت میں ڈھل گیا ہے ۔ احسن اقبال نے گوادر چیمبر آف کامرس کے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سی پیک تیزی سے حقیقت میں ڈھل رہا ہے ۔ پاکستانی قوم سی پیک کی حفاظت کے لئے کمر بستہ ہو چکی ہے ۔ توانائی ، انفراسٹرکچر ، بندرگاہ کے منصوبے پاکستان میں صنعتی انقلاب کی بنیاد رکھیں گے۔گوادر کو جدید ترین پورٹ سٹی بنانے کے لئے ماسٹر پلان پر کام شروع ہو چکا ہے، گوادر میں نئے ائیر پورٹ کی تعمیر سال رواں میں شروع ہو جائیگی ۔ پاکستان خطہ میں تجارت اور صنعت کا مرکز بن کر ابھرے گا ، سی پیک 50 ارب ڈالر سے دنیا میں علاقائی تعاون کا سب سے بڑا منصوبہ بن کر ابھرا ہے، سی پیک خطہ میں امن ، خوشحالی اور ترقی کا پیش خیمہ ہے - تین برسوں میں پاکستان ڈوبتی سے ابھرتی معیشت میں ڈھل گیا ہے ۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...