سی ڈی اے ڈائرےکٹر مےونسپل اےڈمنسٹرےشن کو عہدے سے ہٹانے کے احکامات جاری

اسلام آباد( وقائع نگار) چےئرمےن سی ڈی اے نے کروڑوں روپے کی کرپشن مےں انکوائرےوںکا سامنا کرنےوالے ڈائرےکٹر مےونسپل اےڈمنسٹرےشن کےپٹن (ر) شہباز طاہر کو عہدے سے ہٹانے کے احکامات جاری کردئےے ہےں ۔ ان پر سی ڈی اے کی سینکڑوں کےنال اراضی پر قبضہ کروانے اور مختلف معاہدوں کی پوسٹ بڈز تبدےل کروانے کے سنگےن الزامات ہےں ۔ گزشتہ روز چےئرمےن سی ڈیا ے شےخ انصر عزےز کی ہداےت پر سی ڈی اے انتظامےہ ڈائرےکٹر ڈی اےم اے کے عہدے پر تعےنات آفےسر کو ان کے عہدےسے ہٹادےا ہے ان کےخلاف گزشتہ ہفتے مےٹرو پولٹےن کارپورےشن کے اجلاس مےں چےئرمےن اےم ساجد عباسی نے قرارداد پےش کی تھی اور اےوان کی توجہ شہباز طاہر کی بدعنوانی کی جانب مبذول کرواتے ہوئے انہےں عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کےا تھا ۔ شہبازطاہر پر سائن بورڈ ز کی پوسٹ بڈز تبدےل کرکے ادارے کو 50لاکھ روپے نقصان پہنچانے کےساتھ ساتھ سنگجانی مےںواقع سی ڈی اے کی 432کےنال اراضی پر قبضہ کروانے سمےت دےگر سنگےن نوعےت کے الزامات عائد ہےں اور اس ضمن مےں انکوائرےاں اےف آئی اے مےں زےر سماعت ہےں کےپٹن شہباز کو ڈائرےکٹر اےمرجنسی تعےنات کےا گےا ہے جبکہ بلدےاتی نمائندوں کو تضحےک کرنےوالے ڈائرےکٹر واٹر سپلائی سےد بادشاہ کو بھی او اےس ڈی بنادےا گےا ہے ان پر الزام ہے کہ انہوں نے اسلام آباد مےں پانی کی فراہمی مےں دانستہ طورپر رکاوٹےں کھڑی کی ہےں جس کے باعث پانی کا بحران پےدا ہوا اور مےئر آفس کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔نوٹےفکےشن کے مطابق انتطامےہ اسلام آباد بس سروس کے پراجےکٹ ڈائرےکٹر قاضی عمر کو پراجےکٹ ڈائرےکٹر وےسٹ انرجی تعےنات کےا گےا ہے۔

ای پیپر دی نیشن