شقی القلب خاوند نے آہنی راڈوں کے وار کرکے بیوی اور 2 بیٹوں کوموت کے گھاٹ اتار دیا ۔تھانہ ستراہ کے علاقہ گج کے رہائشی محمد لطیف ولد رحمت علی کی 24سال قبل موضع نارروال کی کنیز بی بی کیساتھ شادی ہوئی جن کے پاس کوئی اولاد نہ ہوئی تو کنیز بی بی نے 12سال قبل اپنے خاوند لطیف کی دوسری شادی عالیہ بی بی سے کروا دی جس کے بطن سے دو بیٹے عبداللہ اور سمیع اللہ پیدا ہوئے۔ محمد لطیف کو اپنی دوسری بیوی عالیہ بی بی پر شک تھا کہ اس کے کسی اور کیساتھ ناجائز تعلقات ہیں ۔گزشتہ روز کنیز میکے چلی گئی تو ملزم محمد لطیف نے اپنی دوسری بیوی عالیہ بی بی اور دو بیٹوں سمیع اللہ اور عبداللہ کو آہنی راڈوں کے وار کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا اور گھرکے دروازے کوتالہ لگاکر فرار ہوگیا۔ صبح محمد لطیف کے بھائی نے گھر کا دروازہ دیر تک نہ کھلنے پر گھر کی دیوار پھلانگ کر دیکھاتو اندر دونوں بچوں اور ماں کی نعشیں پڑی ہوئی تھیں جن کو پولیس نے پوسٹمارٹم کیلئے سول ہسپتال پہنچادیاگیا ۔ علاقے میں واردات کے بعد خوف و ہراس پھیل گیا ۔ تھانہ ستراہ پولیس مصروف تفتیش ہے۔
ستراہ: شقی القلب شخص نے آہنی راڈ سے بیوی اور 2 بیٹوں کو قتل کر دیا
Apr 08, 2017 | 19:45