گولڈکوسٹ(آن لائن)گرینیڈاکی دوبیچ والی بال کھلاڑی آسٹریلیاکے شہرمیں 100 کلو میٹر (60میل) دور غلط راستے پرچلی گئیں ،کیونکہ ڈرائیورنے اپنے جی پی ایس کے ساتھ غلطی کی ،یہ بات دولت مشترکہ کھیلوں کے حکام نے ہفتہ کے روزکہی ہے ۔بس ڈرائیورنے اپنے نیوی گیشن سسٹم میں غلط معلومات ڈال لیں اورغلطی سے تھورنیاویلیمزاوررانیشاسٹیفرڈکوگولڈکوسٹ سے برسبین لے گیا۔ کھلاڑی انامیئرزویلوڈروم پہنچ گئے جس کے بعدانہیں پولیس حصارمیں واپس تقریباًسوکلومیٹرجنوب میں کولن گاٹااصل سٹیڈیم لایاگیا،اضافی سفرکے باوجودویلیمزاورسٹیفرڈاپنے میچ میں بروقت پہنچ گئیں ،لیکن سکاٹ لینڈکی لینے بیاٹی اورمیلیساکوٹس سے ہارگئیں ۔