سشما سوراج کے بعد ارون جیٹلی کے بھی گردے جواب دے گئے

Apr 08, 2018

لاہور (نیوز ڈیسک) بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کے بعد 65 سالہ وزیر خزانہ ارون جیٹلی کے بھی گردے جواب دے گئے۔ آج آل انڈیا انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز نئی دہلی میں ان کے گردوں کی پیوند کاری کا آپریشن ہوگا۔ واضح رہے کہ سشما سوراج اور ارون جیٹلی دونوں شوگر اور دل کے عوارض کا شکار ہیں۔ سشما سوراج نے ایک سال قبل گردوںکی پیوند کاری کرائی تھی، وہ بھی 65 سال سے زائد عمر کی ہیں۔
ارون جیٹلی

مزیدخبریں